نارنگ منڈی : مسلح ڈاکو شہری سے 5 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

Published On 08 January,2023 09:22 am

نارنگ منڈی : (دنیا نیوز) شیخوپورہ کے شہر نارنگ منڈی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دکاندارکو بڑی رقم سے محروم کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ نارنگ منڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو مقامی دکاندار سے 5 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق دکاندار کمیٹی کی رقم لے کر گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔