اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس کی حراست سے افغان ڈکیت فرار ہو گیا، افغان ڈکیت کو پیشی کے دوران ایف ایٹ کچہری لایا گیا تھا جہاں سے موقع پا کر وہ بھاگ نکلا۔
ذرائع کے مطابق افغان ڈکیت کو پیشی کے لیے لانے اور اپنے فرض میں کوتاہی برتنے والے پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے اپنے دو پیٹی بند بھائیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے، پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ کارروائی کی جائے گی، فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیموں نے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔