حکومت نے بنگلہ دیش ہجرت کرنے والوں کے 10 گھروں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کر لیا

Published On 04 January,2023 08:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش ہجرت کرنے والوں کے اسلام آباد میں 10 گھر کس کو ملیں گے؟ وفاقی حکومت نے الاٹمنٹ سے متعلق فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک کے گھروں کی الاٹمنٹ وزیراعظم کی منظوری سے مشروط ہوگی، ایک گھر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیلئے مختص کیا جائے گا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دیدی۔

سیکرٹری کابینہ کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری سے گھروں کی شفاف الاٹمنٹ یقینی بنائیں گے، سول سرونٹس کو الاٹ شدہ گھروں کی تعمیر و مرمت سی ڈی اے کرے گی، غیر قانونی قبضہ کرنے والوں سے گھر خالی کروائے جائیں گے۔
 

Advertisement