ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری

Published On 05 January,2023 10:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور سابق سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

سینئیر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف نے بیرسٹر محمد علی سیف کی مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو ارسال کر دیے گئے، عدالت نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ بیرسٹر محمد علی سیف کو 11 جنوری کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف مارگلہ کی پہاڑیوں پر توڑ پھوڑ کرکے قدرتی حسن تباہ کرنے پر 2018ء سے مقدمہ زیر سماعت ہے، بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف لینڈ سکیپ آرڈیننس اور انوائرمنٹل ریگولیشن 2008ء اور ایم ایل آر 82 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Advertisement