پاکپتن: (دنیا نیوز) ہوائی فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔
تھانہ صدر کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے واقعہ میں ملوث نوجوان کو اسلحہ سمیت گرفتا کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔