ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

Published On 07 January,2023 12:04 pm

ڈیرہ بگٹی:(دنیا نیوز) سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے شاہی پٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بجق ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کےمطابق ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں  جاں بحق ہونیوالوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہے  ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔