میرپور خاص: (دنیا نیوز) سستے آٹے کے حصول کے لئے سٹال پر ہونے والی دھکم پیل میں ایک شہری ہجوم کے پیروں تلے دب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میرپور خاص پریس کلب کے سامنے انتظامیہ کی جانب سے سستے آٹے کا سٹال لگایا گیا تھا جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
واقعہ کے بعد ورثاء نے 5 گھنٹے تک احتجاج جاری رکھا جسے بعد میں انتظامیہ کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا، لاش سول ہسپتال منتقلی کے موقع پر ورثاء کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔