کراچی: تیزاب پھینکنے والے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Published On 07 January,2023 05:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں تیزاب پھینکنے کے واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں تیزاب پھینکنے والے 2 ملزمان زخمی ہو گئے، پولیس نے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر 6 ایف میں تیزاب گردی کے واقعہ میں 2 لڑکیاں زخمی ہوئی تھیں، پولیس نے لڑکیوں کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔

واقعہ سے متعلق متاثرہ لڑکیوں کے والد نے بتایا تھا کہ عامر نامی لڑکے نے ایک بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، انکار پر کارروائی کی، تیزاب سے دونوں بیٹیوں کے چہرے متاثر ہوئے ہیں۔