لاہور: (دنیا نیوز) تاجپورہ گاؤں سے لاوارث نوزائیدہ بچی برآمد ہوئی ہے جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق نوزائیدہ بچی کو ملزمان نے شاپر میں ڈال کے پھینکا تھا، بچی کی حالت نازک ہے، بچی کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
اس انسانیت سوز واقعہ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، جلد بچی کو لاوارث چھوڑنے والوں تک پہنچ جائیں گے۔