شکارپور: دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 08 January,2023 03:40 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں ڈکھن کے قریب چانڈیا قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ جاں بحق شخص کی شناخت شاہد چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر واقعہ کی وجوہات سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا، پولیس کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔