قصور: (دنیا نیوز) جوڑا روڈ کے قریب ڈکیتی کی واردات کی مزاحمت کرنے پر پچاس سالہ شخص کو قتل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق واقع تھانہ صدر کی حدود جوڑا روڈ پر پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونیوالے شخص کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی، جس کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔