لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ گجر پورہ کی حدود میں ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ گجر پورہ پولیس کے مطابق مافیہ بی بی نامی خاتون نے درخواست جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ خلیل نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دیکر مبینہ درندگی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون نے درخواست میں کہا کہ خلیل نامی ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر کوٹ خواجہ سعید ہسپتال بلایا جہاں ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائینٹ پر اجتماعی کی،میرے کزن نے بر وقت پولیس کو اطلاع کی مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
آئی جی پنجاب نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔