کراچی: (ویب ڈیسک) سی ویو کے قریب سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے سے متعلق کیس میں گرفتار ڈاکٹر نے لڑکی سے جنسی تعلق کی تصدیق کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق ویٹرنری ہسپتال کے گرفتار مالک ڈاکٹر شان سلیم نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا، ملزم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ متوفیہ دو سال سے ہسپتال میں کام کر رہی تھی اور اس کے میرے ساتھ جنسی تعلقات تھے۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ متوفیہ کو ہسپتال میں کام کرنے والی دوسری لڑکی سے میرے تعلق کا علم ہوا جس کے باعث چند روز سے جھگڑا چل رہا تھا، ڈاکٹر شان سلیم نے بتایا کہ متوفیہ جمعے کے روز ہسپتال آئی اور چلی گئی، ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج عملے سے ڈیلیٹ کرائی تھی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں سی وی پر فرحان پارک کے قریب ایک لڑکی سے سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی جس کی لاش غوطہ خوروں نے نکال لی ہے۔
لڑکی کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر شان سلیم اور ایک لیڈی ڈاکٹر کو خودکشی کی وجہ قرار دیا گیا ہے، پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔