ہنگو: (دنیا نیوز) اورکزئی کے علاقے ستوری خیل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ اور قتل کے بعد فرار ہو گئے، اورکزئی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ڈی پی او نذیر خان کا کہنا تھا کہ واقعہ جائیداد اور زمین تنازع کا شاخسانہ ہے، لاشوں کو مشتی میلہ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا ہے جبکہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔