کراچی : مومن آباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 30 January,2023 04:43 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مومن آباد میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے ، پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد تفتیش شروع کر دی جائے گی۔

Advertisement