شکر گڑھ: (دنیا نیوز) بارہ منگا کے علاقے میں کھیتوں سے خون میں لت پت بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
نارروال کے شہر شکر گڑھ کے علاقے بارہ منگا میں کھیتوں سے بچے کی لاش برآمد ہونے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سبحان خان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 12 سال کے قریب ہے۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا ہے کہ بچہ سکول کے بعد گھر نہیں پہنچا تھا، بچے کو فائر مار کر قتل کیا گیا ہے ۔
پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔
ایک اور افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر علی پور تھانہ صدر کی حدود موضع ماڑیاں میں پیش آیا جہاں 27 سالہ ویکسینیٹر محمد اکبر نے ماڑیاں ہسپتال میں پنکھے کے ساتھ لٹک کرخودکشی کرلی ۔
ہسپتال کے چوکیدار کی جانب سے محمد اکبر کی خودکشی کی اطلاع پولیس کو دی گئی ، واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے پولیس کیجانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔