لاہور: (دنیا نیوز) کروڑوں روپے رشوت کے عوض اچھی پوسٹنگز کے الزام میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت اہم 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال اور دیگر ملازمین نامزد ملزم ہیں، مقدمہ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے درج کیا، مقدمہ کے متن کے مطابق ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال کئی برس تک محمد خان بھٹی کو رشوت دیتا رہا۔
مقدمہ کے مطابق کئی اور افسران بھی محمد خان بھٹی کے لیے کام کرتے ہیں، سرکاری فنڈز سے محمد خان بھٹی کو کروڑوں روپے دیتے رہے ہیں، رشوت وصولی کے وقت مونس الٰہی اور سابق وزیر اعلیٰ افضل ساہی محمد خان بھٹی کے گھر موجود ہوتے۔
ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات شامل ہیں، تحقیقات شروع کردی گئیں، مقدمہ میں رشوت وصولی کی تفصیلات اور منی ٹریل لف کی گئیں۔