اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے مالی فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم یونٹ نے وفاقی دارالحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے گرفتار ملزمان نے انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ذریعے تحائف کا لالچ دیکر شکایت کنندہ سے کسٹم کلیئرنس اور کارگو چارجز کے نام پر پیسے ہتھیائے ۔
فراڈ کی گئی رقم کی کل مالیت 4 لاکھ 23ہزار 300 روپے ہے گرفتار ملزمان میں فیصل، داود اور تابش شامل ہیں ۔
ایف آئی اے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔