اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مقامی تعطیل کے باوجود بھی سینیٹ کا اجلاس مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی آمد پر پیر کو وفاقی دارالحکومت میں مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق مقامی تعطیل کے باوجود سینیٹ کا اجلاس پیر کو مقررہ وقت پر 3 بجے ہی ہو گا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس پر مقامی تعطیل کا اطلاق نہیں ہو گا جبکہ عام تعطیل کے باعث سینیٹ سیکرٹریٹ کا صرف ضروری عملہ حاضر ہو گا، اس سلسلہ میں ضروری سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حالیہ اجلاس کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری سٹاف کی حاضری کا فیصلہ کیا ہے۔