راولپنڈی: (دنیا نیوز) متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کر لی۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی قبضہ چھڑوانے کے لئے پولیس کی مدد فراہم کریں۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ متروکہ وقف املاک کے عملے کے ساتھ کم از کم ڈی ایس پی رینک کا افسر موجود ہو، متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے لکھا گیا خط ضلعی انتظامیہ کو موصول ہو گیا ہے۔