اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان بار کونسل کے 20 رکنی وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ملاقات میں پاکستان بار کونسل کے نومنتخب وائس چیئرمین، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اور سابق وائس چیئرمین بھی شامل تھے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔