لاہور: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی آئندہ حکمت عملی کے سلسلہ میں پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کا اجلاس صبح 10 بجے کے پی ہاؤس میں ہو گا، اجلاس سے ویڈیو لنک پر عمران خان کے خطاب کا امکان ہے۔
اجلاس میں قومی اسمبلی میں واپسی اور 3 پارلیمانی عہدوں پر تقرری کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات بارے فیصلہ کیا جائے گا۔