لاہور: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں آئندہ حکمت عملی بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح 10 بجے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس سے ویڈیو لنک پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کا بھی امکان ہے۔
اجلاس میں قومی اسمبلی میں واپسی اور 3 پارلیمانی عہدوں پر تقری کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، اسی اجلاس میں ہی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات بارے فیصلہ کیا جائے گا۔