سپیکرقومی اسمبلی نے شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے 34 ارکان کے استعفے منظور کر لیے

Published On 17 January,2023 07:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے 34 ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔

اسلام آباد سے تحریک انصاف کے تینوں استعفے منظور کر لیے گئے، الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے 34 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

استعفے منظور ہونے والوں میں پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی امین خان گنڈا پور شامل ہیں، نور الحق قادری، راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان، صداقت علی، غلام سرور خان کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا۔

شیخ راشد شفیق، منصور حیات، فواد چودھری، ثناء اللہ خان، حماد اظہر، شفقت محمود، ملک عامر ڈوگر کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا، سابق وزیر شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، سید علی حیدر کا استعفی بھی منظور ہو گیا۔
 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے گزشتہ برس اپریل میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ ان کے استعفے فوری طور پر ایک ساتھ منظور کیے جائیں۔

Advertisement