اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ مدثر اور احسن کو وزیر آباد حملے میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے کہا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مدثر اور احسن کو کہا گیا کہ وعدہ معاف گواہ بن جاؤ اور کہہ دو کہ وزیر آباد حملے کے پیچھے عطا تارڑ کا ہاتھ ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ یا یہ کہہ دو کہ اس کے پیچھے مریم نواز ہیں، دونوں بھائی مکمل طور پر بے گناہ ہیں، ان کی والدہ کے ساتھ ہائی کورٹ گیا تب ہی ان کو عدالت میں پیش کیا گیا ورنہ پیش نہ ہوتے۔
جب مدثر اور احسن کی والدہ کے ساتھ ہائی کورٹ گیا تو ان کا حوصلہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ جس ماں کے دو بیٹے اٹھا لئے جائیں وہ کتنی بہادری سے بات کر رہیں ہیں۔ ان سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، ان سے وعدہ کیا ہے کہ دونوں انشاءاللہ جلد رہا ہوں گے۔ احسن سے بات ہوئی تو وہ بہت جذباتی ہو گیا۔ https://t.co/FHU4z8cG2z pic.twitter.com/Sc7Hqldrvb
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 17, 2023