خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی سمری آئے گی تو دیکھوں گا دستخط کروں یا نہیں: گورنر

Published On 17 January,2023 04:55 pm

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ میں ابھی بھی یہی کہوں گا کہ اسمبلی تحلیل نہ کی جائے۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی جب سمری آئے گی تو تب دیکھوں گا کہ دستخط کروں یا نہ کروں، اسٹیئرنگ کمیٹی کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ قبائلی علاقوں کو ار سال فنڈ نہیں ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے بعد اب جو فنڈ ملے گا تو ان پر خرچ ہوگا، اسٹیرنگ کمیٹی ایک اچھا فیصلہ ہے اور اس سے صوبائی حکومت میں کوئی مداخلت نہیں ہو گی، تعلیمی اداروں کی فیسوں میں بھی کمی کی کوشش کریں گے۔
 

Advertisement