اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے 4 شعبوں میں نمو صفر ہے، ہر گزرتا دن پاکستان کو مزید تباہی میں دھنسا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے 15 شعبوں میں جولائی تا نومبر ترقی کی شرح منفی رہی، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے 4 شعبوں میں نمو صفر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ پچھلے سال کے مقابلے میں سکڑتی جا رہی ہے، ہر گزرتا دن پاکستان کو مزید تباہی میں دھنسا رہا ہے۔