لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے بھارت سے متعلق مؤقف پر حیرانگی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے، مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی آئینی حیثیت کو بحال کرے۔
Shocked on this statement of Shahbaz Sharif, our stand is Modi Janta must reverse constitutional position of Kashmir to its original, only then Pak ll negotiate begging for talks is not Pak policy we strongly reject this approach Shahbaz Sharif cannot be allowed to sell Kashmir https://t.co/gA1ZiSh42Z
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 17, 2023
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی حیثیت بحال ہونے پر پاکستان مذاکرات کرے گا، شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شہبازشریف کے نقطہ نظر کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل حل کر کے پرامن ہمسائے کے طورپر رہنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 3 جنگیں ہوئیں جن کا نتیجہ غربت اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں نکلا۔