لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کے بعد رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشت گردی کی عفریت کا دوبارہ اٹھنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ ان 9 ماہ میں 3 سو کے قریب لوگ شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے، یہ سب جنگ کے بعد افغانستان کے استحکام کی تحریک انصاف کی پالیسی بدلنے کا نتیجہ ہے، اللہ شہیدوں کو غریق رحمت کرے۔
معاشی تباھی کے بعد رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دھشت گردی کے عفریت کا دوبارہ اٹھنا ہے،ان نو ماہ میں تین سو کے قریب لوگ شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے یہ سب جنگ کے بعد افغانستان کے استحکام کی تحریک انصاف کی پالیسی بدلنے کا نتیجہ ہے،اللہٰ شہیدوں کو غریق رحمت کرے https://t.co/m9n0Yimo48
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 14, 2023
ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کو مسلسل سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جے آئی ٹی کے سربراہ مبارک باد کے مستحق ہیں، تمام پریشر کے باوجود انہوں نے تفتیش کو آگے بڑھایا، باقی اس حملے کے واقعات اور ملزمان کون سا چھپے ہوئے ہیں سب کو ہی پتہ ہے۔