لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان ارشد شریف اور عمران خان حملہ کیس کے مقدمات میں ملوث اصل چہرے عوام کے سامنے لائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی شہادت اور عمران خان پر قاتلانہ حملہ یہ دو مقدمات آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تاریخ میں پوزیشن کا تعین کریں گے۔
ارشد شریف کی شہادت اور عمران خان پر قاتلانہ حملہ یہ دو مقدمات آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تاریخ میں پوزیشن کا تعین کریں گے،ان دو لوگوں پرذمہ داری ہے کہ ان دونوں مقدمات میں ملوث اصل چہرے عوام کے سامنے لائیں یہ مقدمے یہ بھی طے کریں گے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے یا برما جیسا نظام
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 6, 2023
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ مقدمے طے کریں گے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے یا برما جیسا نظام۔