اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایاز صادق نے آج جنرل باجوہ صاحب کو تنقید کا نشانہ بنایا، میں انتظار ہی کرتا رہا کہ میرے دوست احمد ملک کب پریس کانفرنس کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے انتظار ہے کہ میرے دوست احمد ملک پریس کانفرنس کر کے ایازصادق کے بیان کی مذمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللہ کو سکیورٹی مسائل کا بنیادی علم بھی نہیں: فواد چودھری
ایاز صادق نے آج جنرل باجوہ صاحب کو تنقید کا نشانہ بنایا ، میں انتظار ہی کرتا رہا کہ میرے دوست احمد ملک کب پریس کانفرنس کر کے ایاز صادق کی مذمت کریں گے لیکن لگتا ہے عمران خان کی باجوہ صاحب پر تنقید حرام ہے نون لیگ کی تنقید حلال تنقید ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 1, 2023
رہنما تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ لگتا ہے عمران خان کی باجوہ صاحب پر تنقید حرام ہے اور مسلم لیگ ن کی تنقید حلال تنقید ہے۔