لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، تحریک انصاف کے کارکنان انتخابی مہم کی تیاری کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی،عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔
ملک عام انتخابات کی طرف بڑہ رہا ہے، تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن کمپیئن کی تیاری کریں، ٹیکنو کریٹ گورنمنٹ جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی اور عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 5, 2023
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان انتخابی مہم کی تیاری شروع کریں۔