اسوقت 125 پناہ گاہیں فنکشنل، ایک لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں: فواد چودھری

Published On 09 January,2023 12:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک بھر میں پناہ گاہیں سرکاری کے بجائے مخیر حضرات کے عطیات سے کھولی تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ اس وقت 125 پناہ گاہیں فنکشنل ہیں، پناہ گاہوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد مفت کھانے کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پناہ گاہیں سرکاری کے بجائے مخیر حضرات کے عطیات سے کھولی تھیں، مخیر حضرات ہی اب تک پناہ گاہوں کا انتظام و انصرام کر رہے ہیں۔
 

Advertisement