لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جاسکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا اور ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہوگا۔
سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے ایک طرف سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا ہو گی اور دوسری طرف ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہو گا احتساب عوام کا حق ہے pic.twitter.com/pBNW3QovjD
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 16, 2023
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ احتساب عوام کا حق ہے، ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے چلانا ممکن نہیں ہے۔