لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی، لسانیت اور نفرت کی سیاست کیخلاف تحریک انصاف ہی کھڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھر ی کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدر آباد اور دادو کے غیور شہری آج امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے بلے پر ٹھپہ لگائیں گے۔
کرانی، حیدر آباد اور دادو کے غیور شہری آج امن ترقی اور خوشحالی کیلئے #بلے_پہ_ٹھپہ لگائیں گے، انشاللہٰ سندہ بلدیاتی انتخابات کے اس دوسرے مرحلے میں شاندار جیت تحریک انصاف کی کامیابیوں میں ایک اور آضافہ ہو گی، دھشت گردی ، لسانیت اور نفرت کی سیاست کے خلاف تحریک انصاف ہی کھڑی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 15, 2023
سابق وزیر نے کہا کہ انشاء اللہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شاندار جیت تحریک انصاف کی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہوگی۔