لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواہش ہے نگران سیٹ اپ کیلئے ن لیگ کوئی ایسا نام دے جس کو ہم فائنل کر لیں۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمانی ڈیموکریسی میں جب بھی بحران آتا ہے تو الیکشن کی طرف جایا جاتا ہے، اب آرٹیکل 224 کا معاملہ شروع ہو گیا ہے، ہماری خواہش ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے ن لیگ کوئی ایسا نام دے جس کو ہم فائنل کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے مسلم لیگ بیٹھ کر نگران وزیر اعلیٰ پر بات کر لے، اگر دو روز میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمیشن میں جائے گا، کوشش کریں گے کہ اتفاق رائے سے کوئی بہتر نام سامنے آئے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کہ منحرف اراکین رابطہ کر رہے ہیں مگر اب ان سے ملاقات کی ضرورت نہیں، عمران خان کسی منحرف رکن سے ملاقات نہیں کریں گے، منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس پارٹی کی طرف سے دیا گیا ہے، وہ پارٹی سیکرٹریٹ کو شوکاز کا جواب دی۔