کراچی کا میئر کون؟ کھیل جوڑ توڑ کے دلچسپ مرحلے میں داخل

Published On 17 January,2023 12:31 am

کراچی: (علی مہدی) شہر قائد کا میئر کون ہو گا تعین سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ کرے گا۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے 235 یونین کونسلز مکمل نتائج جاری کر دئیے گئے، پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 93 نشستیں حاصل کیں، جماعت اسلامی 86 نشستوں کےساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی 40 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر آگئی۔

نتائج کے مطابق ن لیگ 7، جے یو آئی اور آزاد امیدوار تین، تین، ٹی ایل پی نے 2 نشستیں حاصل کیں، بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد ممکنہ مخصوص نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی 142 نشستوں کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی جماعت ہو گی۔

پی پی پی 93 یوسیز پر کامیاب ہو کر 32 خواتین کی مخصوص نشستیں حاصل کرے گی، پی پی پی کو نوجوانوں، اقلیت اور لیبر کی 5، 5، خواجہ سرا اور معذور افراد کی ایک، ایک نشست ملے گی۔

جماعت اسلامی 133 نشستوں کے ساتھ ایوان کی دوسری بڑی جماعت ہو گی، جماعت اسلامی 86 یوسیز پر کامیاب ہو کر 32 خواتین کی مخصوص نشستیں حاصل کرے گی، جماعت اسلامی کو نوجوانوں، اقلیت اور لیبر کی 5، 5، خواجہ سرا اور معذور افراد کی ایک، ایک نشست ملے گی۔

پی ٹی آئی کو 40 نشستوں پر 14 خواتین، 2 لیبر، 2 نوجوان اور 2 اقلیت کی نشستیں ملیں گی۔