کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی نے پاکستان تحریک انصاف کو مسترد کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان پیپلز پارٹی کے سیاسی کارکن نجمی عالم سے یونین کونسل کا الیکشن ہار گئے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا جعلی مینڈیٹ بے نقاب ہو گیا، جب ایک شخص 2018 میں رکن سندھ اسمبلی سلیکیٹ کروایا گیا، وہ یونین کونسل نہیں جیت سکتا۔
Parliamentary party leader and MPA of PTI Khuram Sher Zaman lost Union council election in karachi from @najmialam_ppp a political worker of PPP. It’s clearly shows that the fake mandate of PTI in 2018 when a person was selected MPA can not win Union council. #KarachiRejectedPTI
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) January 16, 2023