کراچی : ( دنیا نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی نتائج کی فوری فراہمی یقینی بنائے۔
انتخابی نتائج میں تاخیر پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی نتائج کو فوری جاری کرنے کو یقینی بنائے۔
سعید غنی نے کہا کہ انتخابی نتائج میں تاخیر امیدواروں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے، تاخیر سے نتائج جاری ہونے سے پورا انتخابی عمل بلاجواز متنازعہ بن سکتا ہے۔