ٹنڈوالہ یار: (دنیا نیوز) میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار کے 23 وارڈز میں سے 16 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے 3، تحریک لبیک کے 2، راہ حق پارٹی کا ایک اور 1 آزاد امیدوار ہی جیت سکے۔
وارڈ نمبر 1 پر پیپلز پارٹی کے آفتاب جونیجو، وارڈ نمبر 2 پر غلام مصطفیٰ زرداری، وارڈ نمبر 3 پر محمد نواز بلوچ، وارڈ نمبر 4 پر بھی پیپلز پارٹی کے ہی عبدالطیف بلوچ کامیاب ہوئے، وارڈ نمبر 5 پر آزاد امیدوار سلیم احمد خانزادہ جیت گئے، وارڈ نمبر 6 پر امیدوار کے انتقال کے باعث الیکشن نہیں ہوسکا۔
وارڈ نمبر 7 پر تحریک انصاف کے شکیل احمد قائم خانی، وارڈ نمبر 8 پر تحریک لبیک پاکستان کے محمد سرور مغل، وارڈز نمبر 9 پر پیپلز پارٹی کے عابد علی آرائیں، وارڈ نمبر 10 پر آفتاب احمد جونیجو، وارڈ نمبر 11 پر پیپلز پارٹی کے ہی پریم کمار کامیاب ہو گئے۔
وارڈ نمبر 12 پر تحریک انصاف کے غازی خان سامپیو، وارڈ نمبر 13 پر پیپلز پارٹی کے امیر علی پتافی، وارڈ نمبر 14 پر پرویز سموں، وارڈ نمبر 15 پر پیپلز پارٹی کے ہی سہیل جعفر قائمخانی جیت گئے، وارڈ نمبر 16 پر تحریک لبیک پاکستان کے فیصل اقبال قائمخانی جبکہ وارڈ نمبر 17 پر پیپلز پارٹی کے حاجی فرحان پتافی، وارڈ نمبر 18 پر تحریک انصاف کے یونس خانزادہ کامیاب ہوئے۔
وارڈ نمبر 19 پر پیپلز پارٹی کے شہزاد سونارو، وارڈ نمبر 20 پر محمد رمضان میؤ، وارڈ نمبر 21 راجہ غلام مصطفیٰ ہالیپوٹہ، وارڈ نمبر 22 پر پیپلز پارٹی کے جمعہ خان پٹھان، وارڈ نمبر 23 پر بھی پیپلز پارٹی کے نثار احمد جروار کامیاب ہو گئے۔