حیدر آباد: (دنیا نیوز) بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا۔
سندھ کے صوبائی وزیر جام خان شورو کے گھر پر جیالوں نے رقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی، حیدر آباد میں میئر کیلئے صوبائی وزیر جام خان شورو کے بھائی کاشف شورو متوقع امیدوار ہیں۔
پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار ریلیوں کی شکل میں شورو ہاؤس پہنچے، اس دوران کارکنوں کی جانب سے جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔