کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں بیشتر مقامات پر ناخوشگوار واقعات رونما ہو رہے ہیں، ایسے ہی ایک واقعہ میں پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ان کے پولنگ ایجنٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نارتھ ناظم آباد میں یوسی 3 شہید سرور سکول میں پیش آیا ہے، پولنگ ایجنٹ اسامہ کو دھاندلی روکنے کی کوشش پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ ٹھپے لگانے کا عمل ڈیوٹی پر مامور عملے کی نگرانی کے باوجود جاری ہے۔