کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی جانب سے میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے کا نوٹس لے لیا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیکریٹری انفارمیشن کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت سرکاری خزانے سے اشتہاری مہم نہیں چلا سکتی، سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن والے دن ترقیاتی منصوبوں کے میڈیا پر اشتہارات چلائے گئے، اشتہاری مہم پر سرکاری پیسے خرچ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا مختلف سیاسی نمائندوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو کل جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی وضاحت کریں پیش نہ ہونے پر معاملہ مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔