کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی رابستان خان کو ویسٹ پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد کارکنان بڑی تعداد میں پولنگ سٹیشن کے باہر جمع ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔
ایم پی اے رابستان خان کی گرفتاری پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس حکومت کی غلامی میں الیکشن پر اثرانداز ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منتخب رکن اسمبلی کی گرفتاری ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، رابستان خان کا قصور پیپلز پارٹی کے غنڈوں کو دھاندلی سے روکنا تھا۔
عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، عمران خان کے مئیر کا راستہ روکنا سندھ حکومت کو مہنگا پڑے گا، رابستان خان کو فوری رہا کیا جائے۔