سندھ بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن کا پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ

Published On 15 January,2023 03:20 pm

کراچی : (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نےسندھ بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کافیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخوست مسترد کردی ۔ 

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق جن پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا وہاں وقت بڑھایا جارہاہے، پولنگ کا وقت اتنا ہی بڑھایا جائےگا جتنی تاخیر سے پولنگ کا عمل شروع ہوا، 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود ووٹرز ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

  اس سے قبل  پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا تھا کہ پولنگ کا وقت کم ازکم دو گھنٹے بڑھایا جائے ، پورے کراچی میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی اور سندھ حکومت نے رات کوپولنگ سکیمیں تبدیل کیں۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے ، صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔