پی ٹی آئی جیت گئی، میئر کا اعلان عمران خان کریں گے: عمران اسماعیل

Published On 15 January,2023 10:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) الیکشن جیت گئی ہے، میئر کا اعلان پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے کہا کہ میں اللہ اور کراچی کے لوگوں کا شکر گزار ہوں، ان شاء اللہ ہم کراچی کو جدید شہر میں تبدیل کریں گے۔

خیال رہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری سطح پر کسی بھی سیاسی پارٹی کی واضح اکثریت کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

Advertisement