کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ہونے والی پولنگ کے ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی پہلے نمبر پر ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ابتدائی نتائج میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے، کہیں جماعت اسلامی، کہیں پی ٹی آئی اور کہیں پیپلز پارٹی آگے ہے، بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم رہا صرف جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ پڑا۔
ابتدائی نتائج کے مطابق کراچی کی 246 یونین کمیٹیز میں 5 یوسیز پر جماعت اسلامی کے امیدوار آگے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، حکمران جماعت پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے، جنرل کونسلرز کی 8 نشستوں پر بھی جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری ہے، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی یہاں بھی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔