سندھ بلدیاتی الیکشن، دادو میں بھی پیپلز پارٹی کو نمایاں کامیابی حاصل ہو گئی

Published On 15 January,2023 11:07 pm

دادو: (دنیا نیوز) بلدیاتی انتخابات میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز کے مکمل پارٹی امیدواروں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔

میونسپل کمیٹی کے 24 وارڈوں میں سے پیپلز پارٹی کے 18 امیدوار کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی کے 3 اور 2 آزاد امیدوار جیت سکے، میونسپل کمیٹی وارڈ 20 کے پی پی کے امیدوار احمد سولنگی انتقال کر گئے، جوہی میونسپل کمیٹی کے 8 وارڈ میں سے پیپلز پارٹی کے 7 امیدوار جیت گئے، پی ٹی آئی کا 1 امیدوار ہی جیت سکا۔

 خیرپور ناتھن شاہ میونسپل کمیٹی کے 11 وارڈز میں سے 7 پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے 4 امیدواروں نے کامیابی سمیٹی، میہڑ میونسپل کمیٹی کے 14 وارڈز میں سے پی ٹی آئی کے 9 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ یہاں پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار ہی جیت سکے، ایک امیدوار شہید پٹو پارٹی کا کامیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سیہون شریف، بدین اور ٹھٹھہ کے تمام وارڈز پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی

رادن ٹاؤن کمیٹی کے 9 وارڈ میں سے 7 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے 2 امیدوار ہی جیت سکے، ترڑی محبت ٹاؤن کمیٹی کے تمام 5 وارڈز پرپیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، فلجی سٹیشن ٹاؤن کمیٹی.کے بھی تمام 4 وارڈز پر پیپلز پارٹی کے امیدوار جیت گئے، سیتا روڈ ٹاؤن کمیٹی کے 8 وارڈوں میں سے پی پی پی کے 7 جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

Advertisement