کراچی: (دنیا نیوز) سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم 11 اور 12 پولنگ ایجنٹس کو نہ دینے کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمشنر سندھ نے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو ہنگامی مراسلہ جاری کیا ہے۔
ہنگامی مراسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کے ذریعے پریذائیڈنگ افسران کو فارم 11 اور 12 ایجنٹس کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کے نتائج نہ دیے گئے تو شہر بند کر دیں گے، حافظ نعیم الرحمان
خیال رہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، نتائج کے سلسلے کے دوران ہی کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم 11 اور 12 نہ ملنے کی شکایت کی جا رہی تھی۔