پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ وعدے کے مطابق سمری پر سائن کر دیئے، امپورٹڈ گورنمنٹ کی اپوزیشن کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے کسی کو پیغام بھجوایا تھا نہ بھجواؤں گا، خان صاحب کیلئے جانیں قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ 90 دن کے اندر انتخابات میں جائیں گے، دو تہائی اکثریت کے ساتھ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں حکومت بنائیں گے، جو وعدے کئے تھے ان پر ڈٹے رہے۔
محمود خان نے کہا کہ سوا 4 سال عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت کی، جو کچھ کر سکتے تھے عوام کیلئے کیا، جو سمجھتے تھے کہ ایڈوائس نہیں بھجوائیں گے، یہ ان کی بھول تھی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ تو صرف اسمبلی کی تحلیل تھی، عمران خان کا حکم سر آںکھوں پر، وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام کے آخر میں اسمبلی کی تحلیل پر عوام کو مبارکباد دی۔